آر ٹی سی اثاثہ جات کی تقسیم ہنوز زیرالتواء

   

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) اے پی ایس آر ٹی سی (آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرنسپورٹ کارپوریشن) کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کو دیئے جانے والے اثاثہ جات سے متعلق مسئلہ مرکز کے پاس ہنوز زیرالتواء ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری کے ایس سرینواس راجو نے یہ بات کہی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی ٹیم بشمول ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیدار اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’ریاست اور مرکز کے عہدیداروں کے درمیان اس سلسلہ میں اجلاس منعقد ہورہے ہیں اور تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اثاثہ جات بشمول اراضی کی تقسیم کے لئے رہنمایانہ خطوط اور طریقہ کار کو ابھی قطعیت دینا باقی ہے۔