آر ٹی سی بسوں میں ٹیکہ اندازی

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ریاست میں صد فیصد ٹیکہ اندازی کا اعلان کرتے ہوئے سکنڈ ڈوز میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے گھروں ، مارکٹس ، کھیتوں ، مالس یہاں تک کہ آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین میں کوویڈ پروٹوکال پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیکے بھی دئیے جارہے ہیں ۔ بالخصوص سوریہ پیٹ میں آر ٹی سی کے عہدیداروں نے بسوں میں سفر کرنے والوں سے ملاقات کرتے ہوئے جن لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لیا انہیں ٹیکہ دلایا ساتھ ہی کوویڈ کے رہنمایانہ اصول ماسک پابندی سے لگانے سماجی دوری برقرار رکھنے کے علاوہ وقفہ وقفہ سے ہاتھ دھونے سے انہیں واقف کرایا ۔ اس شعور بیداری مہم میں محکمہ صحت کا طبی عملہ بھی ساتھ تھا ۔۔ ن