آر ٹی سی میں ملازمت کیلئے تعلیمی قابلیت ڈگری

   

حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TSRTC) نے ریاست بھر کے آر ٹی سی ڈپوز میں نان انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں اپرنٹس ٹریننگ جائیدادوں پر تقررات سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔ 150 جائیدادوں کیلئے بی کام، بی ایس سی، بی اے، بی بی اے، بی سی اے یا اس کے مساوی 2018 تا 2023 کے درمیان ڈگری پاس کرنے والے امیدوار 16 فروری تک آن لائن درخواستیں سرکاری ویب سائٹ پر داخل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ 2 http://tsrtc.telangana.gov.in