آر ٹی سی کی نظام آباد۔ تروپتی برس سروس

   

حیدرآباد۔8جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے نظام آباد سے تروپتی کیلئے بس خدمات کا آغاز کیا گیا ۔ آر ٹی سی صدر نشین باجی ریڈی گوردھن نے نظام آباد میں بس کو جھنڈی دکھائی ۔ تروملا جانے والے بھکتوں کیلئے اس بس سرویس سے سہولت ہوگی ۔ کہا گیا ہے کہ نظام آباد سے تروپتی ٹکٹ کیلئے فوری درشن کیلئے 300 روپئے کا ٹوکن بھی فراہم کیا جائیگا ۔ عوام اس کی آن لائین بکنگ بھی کرواسکتے ہیں۔