ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ پریسائڈنگ افیسر اور دیگر تین اہلکاروں کو برطرف کردیاگیاہے
کریم گنج۔پریسائڈنگ افیسر کی جانب سے ایک کار میں ای وی ایم مشین لے جانے کے واقعہ کے بعد جو بتایاجارہا ہے بی جے پی امیدوار کی ہے‘ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے آسام کے راتا باری سیٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ رائے دہی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہاکہ پریسائڈنگ افیسر اور دیگر تین اہلکاروں کو برطرف کردیاگیاہے۔
مذکورہ انتخابی ڈھانچہ نے کہاکہ ”حالانکہ جو ای وی ایم ملے ہیں وہ جوں کے توں ہیں‘ اس کے باوجود یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ بوتھ نمبر40اندرا ایم وی اسکول برائے ایل اے سی 1راتاباری (ایس سی) میں دوبارہ احتیاط کے طور پر رائے دہی کرائی جائے گی“۔
اس وقت جمعرات کی رات میں آسام کے کریم گنج علاقے میں تشدد بھڑکا جب کانگریس اور اے ائی ڈی یو ایف کے کارناموں نے بی جے پی امیدوار کی کار کو انتخابات میں استعمال ہونے والے ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ روم کی طرف لے جاتے دیکھا‘ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو ہوا میں فائیرنگ کرنے بھی پڑی۔
جمعہ کی صبح عہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی جوراتا باری حلقہ کے اندرا ایم وی اسکول میں متعین پولنگ عملے کو کریم گنج ٹاؤن میں اسٹرانگ روم لے کر جارہی تھی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ کے ایک افیسر نے کہاکہ ”انہوں نے ایک خانگی سے مدد مانگی۔ اتفا ق کی بات یہ ہے کہ وہ گاڑی بی جے پی رکن اسمبلی پتھر کانڈی کرشنوڈو پاؤل کے نام پر رجسٹرارڈ نکلی۔ جب وہ نیمل بازار پہنچے‘ کچھ لوگوں نے اس کور وک لیاتھا“۔
مذکورہ سیٹ سے اس مرتبہ پاؤل بھی بی جے پی امیدوار ہیں۔ عینی شاہدین کے بموجب مذکورہ ہجوم جس میں زیادہ تر کانگریس او راے ائی یو ڈی ایف کے کارکنان شامل تھے نے گاڑی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی‘ جس کی وجہہ سے انتخابی عملہ وہاں سے ای وی مشینوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا