آسام این آر سی فہرست: سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد کے رشتہ داروں کے نام بھی غائب

,

   

گوہاٹی: آسام میں جاری این آر سی کی حتمی فہرست میں ہندوستان کے سابق جمہوریہ فخر الدین علی احمد کے خاندان کے کئی افراد کے نام بھی شامل نہیں ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق این آر سی ڈرافٹ میں بھی ان کے خاندان کے رکن کانام نہیں ہے۔ افراد خاندان نے شہریت کیلئے اب قانونی مدد لینے کی فیصلہ لیا۔ ممتابنرجی نے بھی فہرست میں سابق صدر جمہوریہ کے اراکین کا نامنہ ہونے پر سوال اٹھایا تھا۔

ممتا بنرجی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ این آرسی میں اصل ہندوستانی باشندوں کے نام غائب ہیں۔ سابق صدر جمہوریہ کے بھتیجہ احمد نے کہا کہ این آرسی فہرست میں ہمارے خاندان کے کئی افراد کے نام غائب ہیں۔ واض ح رہے کہ آسام حکومت نے ہفتہ کو قومی شہری رجسٹری (این آر سی) کی حتمی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں سے 19لاکھ افراد کے نام خارج تھے۔ جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہیں حکومت نے انہیں مہلت دی کہ وہ اپنا نام شامل کروالیں۔