آسام میں اب نہیں ہوگا دسویں بورڈ کا امتحان، وزیر اعلیٰ کا اعلان

   

گوہاٹی : آسام میں آئندہ تعلیمی سال یعنی 2024 سے درجہ 10 کے طلبا کے لیے بورڈ کا امتحان نہیں ہوگا۔ یہ اعلان ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کیا ہے۔ انھوں نے طلبا کو راحت دیتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ریاستی حکومت ایک نیا آسام ایجوکیشن بورڈ قائم کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درجہ 10 کا امتحان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن آسام یعنی ’ایس ای بی اے‘ کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے۔دوسری طرف درجہ 12ویں کا امتحان آسام ہایر سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (اے ایچ ایس ای سی) کے ذریعہ کرایا جاتا ہے۔