نئی دہلی: وزارت قانون و انصاف سے موصول درخواست کی تعمیل میں الیکشن کمیشن نے آسام میں قانون عوامی نمائندگی 1950 کی دفعہ 8 اے کے مطابق اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیشن نے آسام کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ معاملہ ریاستی حکومت کے ساتھ اٹھائیں تاکہ ریاست میں حد بندی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔