آسام میں 6 طبقات کو اقلیتی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا

   

گوہاٹی : آسام حکومت نے اتوار کو اعلان کیا کہ ریاست کے تمام اقلیتی طبقات کو مائناریٹی سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ ریاستی کابینہ کے آج منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جن اقلیتی طبقات کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ان میں مسلمان، کرسچن، سکھ ، پارسی، بدھسٹ اور جین شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے انہیں اپنی درخواست داخل کرنی ہوگی۔ آسام کے وزیرصحت کیشب مہانتا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس قسم کا یہ پہلا اقدام ہے۔