گوہاٹی: آسام میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ آسام کے تینسوکیا ضلع کی ایک مسجد میں فجر کی نماز پڑھارہے امام پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ آسام ٹریبیون کے مطابق مکوم کالاباری علاقہ کی مسجد کے 55 سالہ امام مولانا تہذیب السلام پر بحالت نماز یہ حملہ کیا گیا۔ ایک مصلی نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ حملہ کرکے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ حملہ آور کی شناخت 42 سالہ مقامی محمد ابراہیم احمد کے طور پر کی گئی۔ پولیس کے مطابق امام صاحب اور محمد ابراہیم احمد کے درمیان کچھ روز قبل بحث و تکرار ہوئی تھی۔