آسام: 12 ویں جماعت میں اول درجہ سے کامیاب ہونے پر ریاستی سرکار کی جانب سے طالبات کو اسکوٹی گاڑی کا تحفہ

,

   

گواہاٹی(آسام): ریاستی حکومت نے لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اعلان کے مطابق 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں اول درجہ سے کامیاب ہونے والی طالبات کو بطور انعام اسکوٹی گاڑی دی جائے گی۔ آسام سرکار کو امید ہے کہ اس نئی اسکیم سے طالبات میں پڑھنے کا شوق و جذبہ پیدا ہوگا۔ وزیر تعلیم آسام ہیمنتا بسوا شرما نے بتایا کہ جو طالبات امتحانات میں 60 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرے گی وہ اسکوٹی گاڑیوں کی حقدار ہوں گی۔

کئی لوگ حکومت کی اس اسکیم پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے بجائے طالبات کو دیگر راحتیں فراہم کی جاتیں جن میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت وغیرہ شامل ہیں جس سے طالبات استفادہ کرسکتے۔ جو لڑکیاں دور دراز سے آتی ہیں ان کیلئے ٹرانسپورٹ ذرائع کے انتظام کیا جانا چاہئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بہار اور اترپردیش میں بھی اس طرح کی اسکیمات چلائی جارہی ہیں۔