آسٹریلیائی ٹیم سے 7 اہم کھلاڑی باہر

   

ملبورن ۔کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں 7 سرکردہ کھلاڑیوںکو شامل نہیں ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیزاور بنگلہ دیش کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور اسکواڈ میں فاسٹ بولر پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن شامل نہیں ہیں۔ان 7 کرکٹرز نے سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اسٹیو اسمتھ کہنی کی تکلیف کی وجہ سے 18 رکنی اسکواڈ سے دستبردار ہو ئے جبکہ 6 کھلاڑیوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو دستبرداری کی مختلف وجوہات بتائیں ہیں۔ مذکورہ سات کرکٹرز نے ہندوستان میں آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ہیڈ سلیکٹر ٹریورہانس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم 28 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں 5 ٹی 20 اور 3 ونڈے میچز ہوں گے ۔ بنگلہ دیش میں 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے لیکن سیریز کی ابھی تصدیق ہونا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ بائیو سیکیورٹی انتظامات کے معاہدے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے ۔