آسٹریلیا ئی کھلاڑی کم معاوضے پر رضا مند

   

سڈنی۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرزکو سینٹرل کنٹریکٹ نئے فارمولے کے تحت ملیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نئے فارمولے کے لئے پلیئر اسوسی ایشن سے بات شروع کر دی ہے۔ اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ آئندہ سیزن میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی ہونے سے آسٹریلیا کو 80 ملین آسٹریلین ڈالرزکا نقصان ہوگا۔ نئے فارمولے میں کرکٹرز کو پلیئرز پول میں سے تناسب کے حساب سے معاہدے کی رقم ملے گی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کنٹریکٹ کا اعلان ایک ماہ کے لیے موخرکیا ہوا ہے۔ مردوخواتین کرکٹرز کے معاہدوں کا اعلان اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ مشکل وقت میں کرکٹرز نئے فارمولے کے تحت معاوضوں میںکمی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ نئی صورتحال میں کرکٹ آسٹریلیا موجودہ حالات میں مالی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔