آسٹریلیا میں بچوں سے جنسی زیادتیاسکول کی پرنسپل کو 15 سال قید

   

ملبورن : آسٹریلیا کی عدالت نے دو طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایک سکول کی خاتون پرنسپل کو 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جیوش اسکول کی پرنسپل ملکہ لیفر کو اپریل میں 18 جنسی زیادتیوں بشمول ریپ کے جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔جیوری نے ملکہ لیفر کو دیگر نو الزامات سے بری کر دیا تھا۔اڈاس اسرائیل نامی سکول کی 56 سالہ سابق پرنسپل نے کسی ایک الزام میں بھی قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔اسرائیل کی شہریت رکھنے والی ملکہ لیفر سال 2008 میں الزامات سامنے آنے کے بعد واپس اپنے ملک فرار ہو گئی تھی تاہم 2021 میں انہیں آسٹریلیا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔وکٹوریہ کاؤنٹی کی عدالت کے جج مارک گیمبل نے کم سے کم گیارہ سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 69 دن وہ پہلے ہی جیل میں کاٹ چکی ہیں۔تین بہنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ملکہ لیفر نے 2003 سے 2007 کے درمیان ملبورن کے ا سکول کے گراؤنڈ، سٹاف کے تالہ لگے دفاتر، سکول کیمپس اور اپنے گھر میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔