سڈنی: آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں دیہی جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ کوئنز لینڈ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کوئینز لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ دیہی جائیداد کے تنازعہ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔کوئنز لینڈ کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹام آرمٹ نے کہاکہ “ہم علاقے میں واقعہ کے بارے میں اطلاعات اکٹھی کر رہے ہیں۔
نائیجیریا میں بگڑتی صورتحال،ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بند
ابوجا : نائیجیریا میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔نائیجیریئن ریلوے کے منیجر فیدت اوخیریا نے بتایا کہ صوبہ کوگی سے ٹرین اسٹیشن پر مسافروں پر مسلح حملہ کیا گیا۔ اوخیریا نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سلامتی کی بگڑتی صورتحال کے پش نظر ہم نے ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔