آسٹریلیا کو کورونا فری ہونے پر شنیرا اکرم کی مبارکباد

,

   

ملبورن:پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے آبائی وطن آسٹریلیا کو عالمی وبا سے چھٹکارا پانے پر مبارک باد دے دی۔ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’شاباش میرے آبائی وطن۔‘شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آسٹریلیا دنیا کے اْن چند مقامات میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس فری ہوگیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’انتھک محنت اور ناقابلِ یقین معاشرتی جذبے سے کچھ بھی ممکن ہے۔‘خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 905 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 49 ہزار 895 ہو گئیں۔