آسٹریلیا کے جنگل کی آگ سے مزید مکانات جھلس کر خاکستر

   

کین برا۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کئی مکان راتوں رات آسٹریلیا میں تباہ ہوگئے جبکہ جنوب مشرق میں واقع جنگل میں اتوار کے دن آگ بھڑک اٹھی ۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلس اور اس کے دارالحکومت کینبیرا میں واقع جنگل میں آگ لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ مزید کئی گھر وادی بیگا میں جھلس کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔