کراچی ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حارث روف اور شان مسعود کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 محفوظ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ معلنہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث روف اور شان مسعود کی ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ یاسر شاہ کو محفوظ کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔یادر ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے مہمان ٹسٹ ٹیم کا بھی اعلان ہوچکا ہے ۔