آسٹریلیا کے ڈی مینور سڈنی چمپئن

   

سڈنی۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے نوجوان ٹینس اسٹارا یلیکس ڈی مینور نے اندریس سیپی کو شکست دے کر گھریلو سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے طور پر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔ایلیکس نے سڈنی میں دیر رات مرد سنگلز فائنل میں سیپی کو مسلسل سیٹوں میں 7-5 7-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے ہفتے کے روز دوپہر فرانس کے جائلز سیمون کو مسلسل سیٹوں میں 6-3 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل مقابلہ جیتا تھا۔19 سال کے ا یلیکس گزشتہ سال ڈینیل مدویدیف سے فائنل ہار گئے تھے ، لیکن سیپی کے خلاف انہوں نے پہلے ہی سیٹ سے زبردست مقابلہ پیش کیا۔ دوسرے سیٹ کے وسط میں آسٹریلوی کھلاڑی نے بریک کا موقع گنوایا لیکن ٹائي بریک جیت کر فاتح رہے ۔ میچ کے بعد انہوں نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ میں فاتح رہا ہوں۔ مجھے نہیں لگا کہ جیتو ں گا لیکن تیسری بار میں فاتح رہا۔اوپننگ سیٹ میں 3-1 سے پچھڑنے کے بعد ایلیکس نے اگلے آٹھ میں سے چھ گیم جیتے اور پہلا سیٹ جیت کر 1-0 کی برتری بنائی۔ دوسرے سیٹ میں وہ آسانی سے کھیلتے رہے لیکن پھر مسلسل دو غلطیاں کیں اور سیپی کو ساتویں گیم میں بریک کا موقع مل گیا جنہوں نے ایلیکس کی سروس بریک کر 4-3 کی برتری حاصل کرلی۔ اگرچہ مقامی کھلاڑی نے پھر واپسی کر سیپی کی سروس بریک کر دی جبکہ سیپی کا بیک ہینڈ نیٹ میں پھنس گیا۔اطالوی کھلاڑی کی اگلی غلطی سے ایلیکس نے چھ برسوں میں اپنا پہلا خطاب جیت لیا۔ دنیا کے 29 ویں نمبر کے کھلاڑی نے کورٹ پر لیٹ کر اس جیت کا جشن منایا جبکہ مقامی حامیوں نے بھی اس جیت پر جم کر خوشی کا اظہار کیا۔