آسٹریلیا ۔پاک آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

   

پرتھ ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی پاکستان پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ عامر جمال پاکستان کی جانب سے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے ۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ کل پرتھ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔