آسیان اجلاس میں ٹرمپ کی شرکت کے خلاف احتجاج

,

   

امریکی صدرکی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگ کی مذمت

منیلا۔15؍نومبر ( ایجنسیز )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آئندہ دورٔ فلپائن اور آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے خلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 49ویں آسیان سربراہی اجلاس کے پہلے روز سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے۔میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگ کی مذمت کی اور اس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ آسیان اجلاس کے مقام کی طرف جانے کی کوشش میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کا 3 روزہ سربراہی اجلاس منیلا میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کے موضوعات میں توانائی کی سلامتی، غذائی تحفظ، اقتصادی تعاون اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔