آشا کارکنوں کے چھٹی پر جانے سے ریاستی حکومت پریشان

   

شیلانگ: میگھالیہ حکومت نے منظور شدہ سماجی صحت کارکنان (آشا) کے ‘کام سے آرام’ کے تعلق سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے ادائیگی کیلئے ‘آشا فرسٹ’ ایپلیکیشن کے ذریعے پچھلے 18 مہینوں میں ان کیلئے 34.50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔آشا کارکنوں نے طے کیا ہے کہ جب تک ریاستی حکومت ان کے زیر التوا مطالبات کو پورا نہیں کرتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری ٹی جی مومن نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں محکمہ نے آشا کارکنوں کی طرف سے ظاہرکیے گئے خدشات اور مسائل کو پورے خلوص اور لگن کے ساتھ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ غور کرنا چاہیے کہ، اوسطاً اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آشا کوسات ہزار سے آٹھ ہزار روپے ماہانہ کی ترغیبی رقم بھی مل سکتی ہے ۔