آشنا کے ہاتھوں شادی شدہ خاتون کا قتل

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شوہر سے غیر مطمئن خاتون آشنا کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ پٹن چیرو پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے امین پور سے لاپتہ خاتون ناگا منی کی نعش کو پٹن چیرو حدود میں برآمد کرلیا اور جنارم کے ساکن جنگیا کو گرفتار کرلیا جس نے ناگامنی سے ناجائز تعلقات تھے۔ ناگامنی جنکم پیٹ امین پور علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیوی تھی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگامنی شوہر سے حاصل ہونے والے سکون سے مطمئن نہیں تھی۔ اس طرح کے الزامات اس خاتون کے ناجائز تعلقات کا سبب بتائے جارہے ہیں۔ 2 ڈسمبر کو خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی۔ امین پور پولیس میں شکایت درج کی گئی تھی۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر جنگیا کو حراست میں لے لیا اور اس نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ ع