آصف آباد میں ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی کے ہاتھوں ہیلمٹ چوک کا افتتاح

   

کاغذنگر۔ 12؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کے بی آصف آباد میں تلنگانہ اسٹیٹ ڈی جے پی بی شیو دھر ریڈی نے ضلع سپریڈنٹ آف پولیس نیتیکا پنت ائی پی ایس، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ایس پی چترنجن ائی پی ایس، ڈی ایس پی محمد وحید الدین کے علاوہ پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر آصف آباد ہیلمٹ چوک کا افتتاح انجام دیا۔ اس کے علاوہ ریبنا پولیس اسٹیشن کے حدود میں بے روزگار نوجوانوں کو قابلیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے اور مسابقتی دور میں نوجوانوں کو سہولت پہنچانے کی غرض سے ربینا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج تلنگانہ اسٹیٹ ڈی جے پی بی شیو دھر ریڈی نے لائبریری کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو خصوصی طور پر ٹو ویلر چلانے والے نوجوانوں اور لوگوں کو ہیلمٹ کے استعمال کرنے سے متعلق شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے، اس لئے آج ہیلمٹ چوک کا افتتاح انجام دیا گیا۔ ہر ایک کو ہیلمٹ سے متعلق شعور بیداری مہم کے طور پر ہیلمٹ چوک کا افتتاح انجام دیا گیا تاکہ عوام کو آمدو رفت کے دوران ہیلمٹ کی یاد تازہ ہو سکے۔ اس لیے ہر ایک کو ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی قیمتی زندگی کی حفاظت اور اپنے افراد خاندان کی حفاظت کرنے کا مشورہ دیا۔