آفریدی کی ٹریکٹر چلا تی تصاویر مقبول

   


کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلاتے تصویر شائع کی ہے جسے ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شائع کی ہیں جو اْن کے آبائی گاؤں کی ہیں، جہاں کا دورہ اْنہوں نے حال ہی میں اپنے افراد خاندان کے ہمراہ کیا تھا۔مذکورہ تصاویر میں شاہد آفریدی بیحد خوش نظر آرہے ہیں، ایک تصویر میں وہ گاؤں کے بچوں سے گفتگو میں مصروف ہیں تو اگلی تصویر میں وہ ٹریکٹر چلا رہے ہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں لیکن اپنی شناخت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی جڑوں یعنی آبائی مقامات سے جْڑے رہنا بہت ضروری ہے۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ اہلخانہ کے ساتھ آبائی گاؤں کا دورہ کرنا، وہاں کے مقامی لوگوں سے ملنا، دواخانوں کا معائنہ کرنا اورگاؤں کے مزیدار پکوان کھانا واقعی بہت اچھا ہے۔