آفریدی کے الزامات بے بنیاد:اجمل

   

فیصل آباد۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق اسپنر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں بے بنیاد الزامات لگائے، ایسے الزامات لگانے سے پہلے انسان کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے۔ سعید اجمل نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے بے بنیاد الزامات سے بھری کتاب لکھی ہے۔ میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ سعید اجمل نے یونس خان کو چمپئین ٹرافی سے باہر نکالا جبکہ میں بالکل جونئیر ہونے کے ناطے کیسے ایک سینئر کھلاڑی کو ٹیم سے نکلوا سکتا تھا۔سعید اجمل نے کہا کہ اگر میں زیادہ تفصیل میں گیا تو لڑائی مزید بڑھ جائے گی۔ میں نے ہمیشہ سینئرز کی عزت کی ہے۔