آلودگی نہ پیدا کرنے والی صنعتوں کو ترغیبات دینے چیف منسٹر کا حکم

   

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آلودگی نہ پیدا کرنے والی صنعتوں کو ترغیبات دینے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یوم ماحولیات کے موقع پر آلودگی پیدا نہ ہونے دینے کیلئے اقدامات کرنے والے صنعتی اداروں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس دیئے جانے چاہئے۔ چیف منسٹر کل یہاں سکریٹریٹ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں مخاطب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں چیف منسٹر نے ریاست میں یکو۔ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے پلانس بنانے کی ہدایت دی۔