آم کی پیداوار میں اترپردیش اور آندھراپردیش کو ملک میں سبقت

   

کرناٹک، بہار اور گجرات میں بھی بہتر پیداوار، ہندوستان کی مختلف اقسام کی دنیا میں مقبولیت
حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) ہندوستان میں آم کی پیداوار میں اترپردیش اور آندھراپردیش کو سبقت حاصل ہے اور آم کی تجارت میں دونوں ریاستیں کئی برسوں سے اپنا دبدبہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ 2024-25ء میں آم کی پیداوار سے متعلق سروے میں اترپردیش 26.56 فیصد پیداوار کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے۔ آندھراپردیش 21.55 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ یوں تو ہندوستان کی تقریباً تمام ریاستوں میں آم کی پیداوار ہوتی ہے لیکن چند ریاستیں اضافی پیداوار کے لئے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ کرناٹک، بہار اور گجرات بھی آم کی پیداوار میں مناسب حصہ داری ادا کررہے ہیں۔ آم کی تجارت اور برآمدات کے معاملہ میں دنیا بھر میں ہندوستان کو ایک بڑی مارکٹ کا موقف حاصل ہے۔ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود ہندوستان میں آم کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستان آم کی مختلف اقسام کے لئے بھی شہرت رکھتا ہے۔ الفانسو سے دسہری تک آموں کی مختلف اقسام نے علاقائی سطح پر بعض اقسام کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پھلوں کا بادشاہ آم دیگر فروٹس کے معاملہ میں دنیا کے مختلف حصوں میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی آم کی مختلف اقسام کو خلیج اور یوروپ میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ آم کی پیداوار میں تلنگانہ کی حصہ داری 4.55 فیصد ہے جبکہ کرناٹک میں 6.81 فیصد آم کی پیداوار ہوتی ہے۔ اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، ٹاملناڈو اور مغربی بنگال میں بھی آم کی پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 4 فیصد ہے۔V/1/k/b