حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی اننت پور کی جانب سے آندھراپردیش ایمسٹ نتائج آئندہ ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ ایمسٹ کنوینر کے ہیما چندرا ریڈی کے مطابق نتائج 12 جون کو جاری ہوں گے۔ انجنیئرنگ میں داخلوں کیلئے امتحان 15 تا 19 مئی منعقد ہوا تھا جبکہ اگریکلچر اور فارمیسی انٹرنس امتحان 22 اور 23 مئی کو منعقد ہوا۔ ایمسٹ میں 93.38 فیصد طلبہ نے شرکت کی ۔ انجنیئرنگ میں 224724 اور فارمیسی و اگرکلچر میں 90573 امیدواروں نے حصہ لیا۔ر