حیدرآباد15 فروری(سیاست نیوز) آندھراپردیش میں تلگو دیشم کی جانب سے راجیہ سبھا الیکشن میں حصہ نہ لینے کے فیصلہ سے تین نشستوں پر برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس امیدواروں کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے ۔ اسمبلی میں عددی طاقت کے اعتبار سے تینوں نشستوں پر برسر اقتدار پارٹی کامیاب ہوگی، لہذا چندرا بابو نے الیکشن سے دوری اختیار کرلی ۔ وائی ایس آر کانگریس نے تین نشستوں کیلئے وائی وی سبا ریڈی ، جی بابو راؤ اور ایم رگھوناتھ ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ ان تینوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرلیا اور کل 16 فروری کو پرچہ جات کی جانچ کے بعد متفقہ انتخاب یقینی ہوجائیگا۔ جن ارکان کی میعاد 2 اپریل کو ختم ہورہی ہے ، ان میں کے رویندر کمار (تلگو دیشم) ، سی ایم رمیش (بی جے پی) اور وی پربھاکر ریڈی (وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) شامل ہیں۔ 1