آندھراپردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے ہڑتال شروع کردی

   

حیدرآباد۔26دسمبر(یو این آئی) مطالبات کی تکمیل پر زوردیتے ہوئے آندھراپردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے ہڑتال شروع کردی۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ان سینی ٹیشن ورکرس نے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقل ترین تنخواہ 26 ہزار روپئے کرے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جگن نے گذشتہ ساڑھے چار سال میں صفائی ورکرس کے ساتھ کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ورکرس پر شدید کام کا دباو ہے ۔ حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کو نظر انداز کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام کے بڑھتے دباؤ کے مطابق اجرت میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے ۔ ہر ورکر کو 15 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے ۔