آندھراپردیش کے ٹونی شہر میں بیل کی دہشت ،6 افراد شدید زخمی

   

حیدرآباد : /22 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ٹونی شہر میں بیل کے حملہ سے دہشت پیدا ہوگئی جہاں بے قابو بیل نے درجنوں شہریوں پر حملہ کردیا جس کے سبب 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کاکیناڈا کے کونی میں آج ایک بیل اچانک بے قابو ہوگیا اور سڑک پر نکل آیا ۔ بیل کا نگران کار بھی بیل کو بے قابو دیکھ کر فرار ہوگیا ۔ بے قابو بیل سڑک پر آنے کے بعد راہگیروں اور گاڑیوں پر حملہ کرنے لگا اور بے لگام دوڑ لگادی ۔ بیل کے دوڑنے سے دہشت پیدا ہوگئی اور مارکٹ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اس سے پہلے کہ راہگیر بیل کے حملہ سے اپنے آپ کو محفوظ کرتے بیل نے درجنوں شہریوں کو زخمی کردیا جس میں 6 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی ڈپارٹمنٹ آف انیمیل ہسبنڈری اور پولیس کونی علاقہ میں پہونچی اور بے قابو بیل کو قابو میں کرنے کے اقدامات کئے گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں شہریوں کا علاج جاری ہے ۔ ع