آندھرا میں لاری اور کار میں تصادم 5 افراد ہلاک

   

اونگول ۔8اگست ( یو این آئی ) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کمبم شہر کے قریب لاری اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اس حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد کی موت ہوگئی ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تروپتی جارہی کار واسوی پالی ٹیکنک کالج کے قریب سڑک پر کھڑی سمنٹ سے لدی لاری سے ٹکرا گئی اور کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جن کی جلاکانتی ناگی ریڈی (22) ؤ چلا کلا انیمی ریڈی (75) ؤ پالکے اننت رمما (50) ؤ چلا کلا آدی لکشمی (70) اور بھیم ریڈی گروواما (70) کے طور پر شناخت کی گئی ہے ۔