آندھرا میں کورونا کا ایک اور کیس جملہ تعداد 12 ہوگئی

   

امراوتی 27 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا کے ایک اور کیس کی توثیق ہوگئی ہے ۔ یہ شخص وشاکھاپٹنم میں ایک کورونا متاثرہ فرد سے رابطے میں آیا تھا اور آج اس کا ٹسٹ بھی پازیٹیو رہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی ۔ اس طرح اب تک ریاست میں کورونا کے جملہ مریضوں کی تعداد 12 تک جا پہونچی ہے ۔ محکمہ صحت نے ایک بلیٹن میں بتایا کہ جو نیا کیس سامنے آیا ہے اس شخص نے 17 مارچ کو ایک متاثرہ سے ملاقات کی تھی اور اس میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔