آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پرندوں کی آمد

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جنوری کے آغاز کے ساتھ ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ جنارم منڈل کے قریب کاول ٹائیگر ریزرویو کے قریب پرندوں کی آمد دیکھی گئی ۔ جنارم فاریسٹ رینج آفیسر سشما راؤ نے بتایا کہ تلنگانہ کے مختلف حصوں میں 15 نئے پرندے دیکھے گئے ۔ پرندوں کی آمد پر فوٹو گرافروں نے ان مناظر کو اپنے اپنے کیمروں میں قید کرلیا ۔ ایک روزہ پرندوں کی چہل قدمی کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مختلف قسم کے پرندوں نے حصہ لیا ۔ ایک روزہ تقریب سے عوام نے بہتر مظاہرہ دیکھا اور زائرین کے لیے ایک دلچسپ نظارہ بہترین وقت تھا اس تقریب میں پرندوں کے نگران کار بھی تھے ۔ اس قدرتی نظاروں کو فوٹو گرافرس کے ساتھ ساتھ اس ایک روزہ تقریب کو دیکھنے آئے تمام سیاح نے ان پرندوں کی تصاویر کو اپنے فونس میں قید کرلیے ۔۔ ش