آندھرا پردیش میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے بعد آندھرا پردیش میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے نئی شرحوں کا اعلان کیا ہے۔ شرحوں میں اضافہ سے غریب اور متوسط طبقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ 30 یونٹ تک برقی کے استعمال کرنے والوں پر فی یونٹ 45 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ 31 سے 75 یونٹ تک 95 پیسے اضافہ کی تجویز ہے۔ 126 تا 225 یونٹ تک فی یونٹ 1.47 روپئے جبکہ 226 سے 400 یونٹ تک 1.16 روپئے کا اضافہ ہوگا۔ 400 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ 55 پیسے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریگولیٹری کمیشن نے مختلف زمرہ جات کو منسوخ کرتے ہوئے 6 سلاب طئے کئے ہیں۔ اضافی شرحوں پر اگسٹ سے عمل آوری ہوگی۔ر