امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں آج کورونا کے 664 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ریاست میں اب تک کے جملہ متاثرین کی تعداد 8,70,076 ہوگئی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب ریاست میں اب تک 1.02 کروڑ کورونا معائنے ہوئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا متاثر ہونے کی شرح 8.51 فیصد بتائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ صحتیابی کی شرح 98.42 فیصد بتائی گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 0.81 فیصد ہے ۔ بلیٹن کے بموجب گذشتہ 24 گھنٹوں میں 835 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں 6,742 ایکٹیو کیس ہیں ۔