آندھرا پردیش میں گروپI امتحانات میں 28 جنوری تک درخواستوں کا ادخال

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I امتحانات کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ریاست میں مختلف سرکاری محکمہ جات میں گروپ I کے 81 جائیدادوں پر تقررات کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 21 جنوری کو ختم ہوچکی تاہم پبلک سرویس کمیشن نے امیدواروں کی اپیل پر 28 جنوری تک توسیع کی ہے۔ درخواست گذار ویب سائیٹ https://psc.ap.gov.in پر درخواستیں
داخل کرسکتے ہیں۔ پریملنری امتحانات 17 مارچ کو منعقد ہوں گے اور اس تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔1
تلنگانہ اقامتی اسکول یاقوت پورہ گرلز 1 میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : (راست ) : پرنسپل تلنگانہ اقامتی اسکول و کالج یاقوت پورہ گرلز 1 کے بموجب سال 2024-25 کے لیے انگلش میڈیم جماعت پنجم اور انٹر سال اول میں داخلوں کیلئے اقلیتی طبقات کے علاوہ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور او سی طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جماعت ششم تا ہشتم میں نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ 6 فروری تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ پرنسپل مسرز نسیم النساء اور آر ایل سی محمد جانی میاں کی نگرانی میں گذشتہ سال ایس ایس سی کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995057905 پر ربط کریں ۔