آندھرا پردیش ہائی کورٹ کیلئے2 ججس کے تقرر کی سفارش

   

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کیلئے 2 ججس کے تقرر کی مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے۔ جوڈیشیل آفیسرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پی وینکٹ جوتی اور وی گوپال کرشنا راؤ کو ہائی کورٹ کے ججس کے عہدوں پر فائز کرنے کیلئے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں کالجیم نے سفارش کی ہے۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں 37 ججس کی جائیدادیں ہیں جبکہ یکم جنوری تک 30 ججس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 7 مخلوعہ عہدوں پر ججس کے تقررات باقی ہیں۔ مرکز کی جانب سے دو ناموں کی منظوری کی صورت میں ججس کی تعداد 32 ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ملک کی پانچ مختلف ہائیکورٹس کیلئے9 ججس کے ناموں کی سفارش کی ہے ان میں کرناٹک ہائی کورٹ کیلئے 3 ، آندھرا پردیش اور منی پور ہائی کورٹس کیلئے فی کس 2 اور بمبئی اور گوہاٹی ہائی کورٹس کیلئے ایک، ایک جج کی سفارش کی گئی۔ر