آندھرا پردیش : 4 اپریل سے ہاف ڈے اسکولس

   

امراوتی ۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) حکومت آندھرا پردیش نے 4 اپریل سے ریاست میں اسکولس کو ہاف ڈے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر تعلیم اے سریش نے بتایا کہ شدت کی گرمی کے پیش نظر طلبا کی صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسکولس صبح 7.30 بجے سے دوپہر 11.30 بجے تک چلائے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست میں درجہ حرارت میںمسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ معمول سے زیادہ ہے ۔ علاوہ ازیں حکومت تلنگانہ نے بھی ریاست میں اسکولس کے اوقات کار میں تخفیف کردی ہے ۔ ساری صورتحال اور سخت ترین گرمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اسکولس کے اوقات کار گھٹادینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب اسکولس صبح 7.30 بجے سے 11.30 بجے دن تک ہی کام کریں گے ۔