آنگن واڑی بھون کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی ہدایت : کلکٹر

   

کریم نگر۔/15 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے کہا کہ ضلع میں نامکمل تعمیر والے آنگن واڑی عمارتوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے ۔ کلکٹر چیمبر میں آنگن واڑی بھون کے تعمیراتی کاموں پر منعقدہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی بھون کیلئے رورل انٹیگریٹیڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت منظورہ منڈلس میں بھون کے تعمیراتی کاموں کو فوری مکمل کرلیا جائے۔ متعلقہ انجینئرنگ عہدیداروں کو احکامات دیئے۔ ضلع ویلفیر آفیسر شاردہ، پنچایت راج ای ای وشنووردھن ، ڈپٹی ای ای جگدیشور ، ضلع ایجوکیشن محکمہ اے ڈی انورادھا ، ڈی آر ای او وینکٹیشور وغیرہ شریک تھے۔