آن لائن کرکٹ بٹنگ کیخلاف کارروائی پانچ ٹولیاں بے نقاب ، سائبر آباد پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد : 15 اپریل ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے آن لائن کرکٹ بٹنگ کیخلاف اپنی کارروائی میں 5ٹولیوں کو بے نقاب کردیا اور بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 15 آرگنائزرس بشمول بکیز کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان ملزمین کے قبضہ سے 2 کروڑ 41 لاکھ 6767روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن پر شمش آباد ، بالانگر اور مادھا پور زونس کی ٹیموں نے کارروائی انجام دی ۔ شمش آباش ایس او ٹی نے کارروائی کے دوران 42 سالہ پنَوری سریش ساکن کوکٹ ۹پلی اور ایم راما کرشنا ریڈی 30سالہ ساکن وقارآباد کو گرفتار کرلیا جبکہ رامنجیلو مفرور بتایا گیا ہے ۔ شمش آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے دوسری کارروائی میں ایل چنا بابو ، سی کریم اللہ ، پی وینکٹیش اور رمیش کو ملم پیٹ علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور نے 42سالہ ویرشنکر چاری ، بھومی ریڈی ، رام پرساد ریڈی ، مرلی ، ومشی کرشنا کو گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم بالانگر زون نے 52سالہ اجئے کمار ، 42سالہ مہیش کمار کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں بالانگر ایس او ٹی نے 30سالہ ایم سریکانت ریڈی ، اے لوکیش 29سالہ ، 28سالہ وینکٹا سنیل مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان ٹولیوں کے قبضہ سے 33لاکھ 30 ہزار 800 روپئے نقد رقم ضبط کرلیا جبکہ 2کروڑ 88لاکھ 72ہزار روپئے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ۔ ع