آوارہ کتوں سے بچنے کی کوشش ٹریکٹر سے ٹکراکر 10 سالہ لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون (سیاست نیوز) کریم نگر کے کملاپور منڈل میں آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں چھٹی کلاس کا 10 سالہ دھنش تلنگانہ یوم تعلیم تقاریب کے حصہ کے طور پر طلبہ کی ریالی میں شامل تھا کہ اچانک سڑک کے کنارہ سے ایک کتا اس پر حملہ آور ہوگیا۔ دھنش کتے کے حملہ سے بچنے کیلئے دوڑنے لگا اور سڑک سے گزرنے والے ٹریکٹر کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ یہ المناک واقعہ سوشیل میڈیا پر وائر ہوگیا۔ بی جے پی نے اس واقعہ کیلئے تلنگانہ حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔