آٹو میں کولر سے مسافرین کو راحت

   

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) جذبہ ہو اندر تو دکھتا ہے باہر کے مصداق اگر کوئی شخص حوصلہ پیدا کرے تو کوئی کام بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ ریاست میں شدید گرمی کی لہر کے دوران ایک آٹو ڈرائیور نے اپنے پاسنجرس کو راحت پہنچانے کیلئے ایک منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے۔ نرمل ضلع کے نرسا پور منڈل سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور سدرشن نے آٹو میں پاسنجرس کیلئے ایک چھوٹا کولر نصب کیا اور اسے چلانے کیلئے سولار انرجی کے استعمال کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ سولار انرجی سے متعلق آلات آٹو کی چھت پر نصب کئے گئے اور دھوپ سے حاصل ہونے والی برقی سے کولر چلایا جاتا ہے۔ آٹو ڈرائیور کے مطابق سولار انرجی کے آلات کی خریدی پر کچھ زیادہ خرچ نہیں ہوا۔ اس منفرد تجربہ کے بعد سے پاسنجرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ہر کوئی اس کی ستائش کررہا ہے۔ تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے مزید چند دن تک برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور دن کے اوقات میں کئی اضلاع میں سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ آٹو ڈرائیور نے پاسنجرس کو راحت پہنچانے کا منفرد طریقہ ایجاد کرتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ ر