آپریشن مسکان ‘ رچہ کنڈہ میں 191 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد 31 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے آپریشن مسکان کے تحت ماہ جولائی میں سارے کمشنریٹ کے حدود سے جملہ 191 بچہ مزدوروں کو بچالیا ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ تمام ڈویژنس میں خصوصی ٹیمیںتشکیل دیتے ہوئے اس آپریشن کو چلایا گیا جس کے تحت جملہ 191 بچوں کو بچالیا گیا جو مختلف یونٹس میں کام کر رہے تھے ۔