آپسی خصومت پر شدید زدوکوبی کا شکار نوجوان کی موت

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ رائے درگم میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ آپسی خصومت اور عاشقی کے مسئلہ پر قتل کی واردات پیش آنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 32 سالہ نوجوان ویشال سنگھ جو اکبرپورہ والمیکی نگر ٹولی چوکی علاقہ کے ساکن دھرمیندر سنگھ کا بیٹا تھا، کل رات ایک تقریب میں طلب کرتے ہوئے اس نوجوان کو شدید زدوکوب کیا گیا جو مارپیٹ کی تاب نہ لاسکا اور فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویشال ستا نامی ایک لڑکی سے بات چیت کرتا تھا اور ان کے درمیان معشوقہ چل رہا تھا۔ ستا کے رشتہ دار ترون والد، سیما موہن و دیگر نے ویشال کو پابند کیا تھا اور ویشال سنگھ کے افراد خاندان کے درمیان بات چیت کرتے ہوئے آئندہ ستا سے بات نہ کرنے کیلئے پابند کیا تھا اور لڑکی کے قریب آنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا۔ع