آپسی رضامندی سے مقدمات کو حل کرنے میں آسانی

   

نارائن پیٹ میں لوک عدالت سے جج محمد عبدالرفیع کا خطاب

نارائن پیٹ 17/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناراین پیٹ کم چیئرمین ڈی ایل ایس اے جناب محمد عبدالرفیع نے کہا کہ باہمی رضا مندی سے مقدمات کی یکسوئی ہی شاہی طریقہ ہے اور کسی بھی کیس کو آپسی رضا مندی سے آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ ڈی ایل ایس اے کے سکریٹری کم سینئر سول جج مسٹر جی سرینواس، جونیئر سول جج جناب محمد عمر، ایڈیشنل جونیئر سول جج محترمہ ذکیہ سلطانہ، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر مسٹرسریش کمار، پبلک پراسیکیوٹر مسٹر اکولا بالپا، لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل اور دیگر ایڈوکیٹس اس قومی لوک عدالت پروگرام میں حصہ لیا ۔اس موقع پر ضلع کے پرنسپل جج جسٹس محمد عبدالرفیع نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس دوران قومی لوک عدالت میں نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے دائرہ اختیار میں 51820 مقدمات کو سمجھوتہ کے ذریعے حل کیا گیا۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ تمام مقدمات کے نمٹانے حکومت کو 86 لاکھ 14 ہزار 137 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔