آپ پاکستان چلے جائیں:کرناٹک کے ریاستی وزیر کا سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو مشورہ

   

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر صحت بی سریرامولو نے جمعہ کے روز جے ڈی (ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ “ووٹ بینک” کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور انہیں پاکستان منتقل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ پاکستان منتقل ہوجائیں اگر وہ پاکستان کے ساتھ اتنا پیار دکھاتے ہیں تو انہیں ہندوستان میں کیوں رہنا چاہئے؟ انہیں اس طرح دوہری سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ بھی منصفانہ بننا چاہتے ہیں۔

وزیر نے اس کو دوہری سیاست قرار دیتے ہوئے کہا: “اتنے برسوں سے آپ ووٹ بینک کی سیاست کرتے رہے ہیں۔ آپ کو ایک چیز کو سمجھنا ہوگا آپ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی بھی ہیں۔ اس قسم کے بیانات دے کر مجھے لگتا ہے کہ اس سے ہندوستان کے شہریوں کو تکلیف ہوگی۔ اگر آپ ووٹ بینک کی سیاست کرنا چاہتے ہیں تو مجھے تجویز کرنا چاہئے کہ ملک چھوڑنا ہی بہتر ہے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کمارسوامی نے بی جے پی کے “پاکستان سے متعلق جنون” پر ہنسی اور مزاق اڑایا تھا۔