آکسیجن کے غلط استعمال کی تحقیقات کیلئے سی اے جی کی مرکوز کو ہدایت

   

نئی دہلی : صحافی سورب داس کی درخواست مفاد عامہ نے مرکز کی جانب سے کوویڈ۔19 پالیسی کی تیاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار پر تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہیکہ اس کے پس پردہ ’’قومی مفاد‘‘ کا انکشاف کیا جائے۔ درخواست گذار نے قبل ازیں ماہ اپریل میں ایک درخواست کا تذکرہ بھی کیا ہے جس کا سرسری جواب دیا گیا تھا۔ سی آئی جی نے حکومت کے انکار کو رد کرتے ہوئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے اور ایسے انکشاف سے دور رس اثرات مرتب ہونے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ عوامی اطلاعات کے اعلیٰ عہدیدار کو زیادہ محتاط رویہ ایسی درخواستیں مسترد کرنے کے سلسلہ میں اختیار کرنا چاہئے کیونکہ ان سے زندگی اور آزادی وابستہ ہوتی ہے۔ عہدیدار کو چاہئے کہ واجبی مدت کے اندر اس قسم کی درخواستوں کا مناسب جواب دیا جائے۔ سی آئی جی نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہیکہ تمام معلومات برسرعام ظاہر کردی جائیں جو حق معلومات قانون کے جذبہ اور روح کے عین مطابق ہو اور صحافی کے تمام اندیشوں کی یکسوئی کی جائے۔