ائی سی سی نے یواے ای‘ عمان کی میزبانی میں ٹی 20ورلڈ کپ کی تصدیق کی ہے

,

   

دی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) نے منگل کے روزاس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2021عالمی ٹی 20مینس ورلڈ کپ یواے ای اور عمان میں کھیلایاجائے گا اس کی وجہہ کویڈ19کے سبب ہندوستان کے حالات ہیں۔ دوبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیٹ‘ ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم‘ اور شارجہ اسٹیڈیم کے علاوہ عمان کرکٹ اکیڈیمی میدان میں 17اکٹوبر تا14نومبر2021کھیلائے جانے والے اس ٹورنمنٹ کی میزبانی ہندوستان ہی کرے گا۔

پہلے دور کا ٹورنمنٹ اٹھ قابل ٹیموں پر مشتمل ہوگا جو یواے ای او رعمان بھر میں پھیلا ہوگا۔ ان میں سے چار سوپر12کے روانڈ میں طرف بڑھیں گے جہا ں پر وہ اٹھ خود بخود اہل قراردئے جانے والے ٹیموں میں شامل ہوجائیں گے۔

سال2016میں پہلا ٹی 20مینس عالمی کپ کھیلائے جانے کے بعد جو ہندوستان میں ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جس میں شکست دی تھی یہ مجوزہ پہلا ایڈیشن ہے۔ پہلی سطح پر مقابلہ کرنے والے ٹیمیں بنگلہ دیش’سری لنکا‘ ائیر لینڈ‘ نیدرلینڈس‘ اسکاٹ لینڈ‘ نامبیا‘عمان اور پاپوا نیو جیونیا پر مشتمل ہوں گی جو 14نمبر کو کھیلنے جانے والے پلے آف اور فائنل سے قبل کھیلا جائے گا۔

ائی سی سی کے کارگذار سی ای او جیف الاارڈائس نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ”ہماری ترجیحات ائی سی سی مینس ٹی 20عالمی کپ2021کو محفوظ انداز‘ مکمل اور موجودہ حدود میں کرانا ہے۔

اس کے علاوہ ہم ہندوستان میں یہ نہیں ہونے کی وجہہ سے کافی مایوس ہیں‘ شدید محفوظ ماحول میں ہمہ ملکی ٹیموں کی عالمی میزبانی کے ثبوت کی طرف ایک ملک میں ٹورنمنٹ کے انعقاد اچانک پڑنے والے ضرورت کا یہ فیصلہ ثبوت ہے۔

بی سی سی ائی‘ دی امارات کرکٹ بورڈ‘ اورعمان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملک کر ہم کرکٹ کا بہتر انداز میں جشن منانے کا موقع مداحوں کو فراہم کرنے کو یقینی بنائیں گے“۔

بی سی سی ائی سکریٹری جئے شاہ نے کہاکہ ”مذکورہ بی سی سی ائی نے ہندوستان میں ائی سی سی مینس ٹی 20عالمی کپ کے انعقاد کی ہر زوایہ سے کوشش کی اور اس بات کی بھی کوشش کی کرکٹ کے مداحوں کو کافی عرصہ تک مایوسی کے بعد ایک کھیل کا ایک بہترین ماحول فراہم کرسکیں۔

تاہم ملک میں وباء کی برقراری کے ماحول نے ہر کسی کو تشویش میں مبتلا کردیاہے‘ اور یواے ای‘ عمان میں ٹورنمنٹ کے انعقاد کا فیصلہ لینا پڑا ہے“۔

بی سی سی ائی صدر سوراؤ گنگولی نے کہاکہ ”مذکورہ بی سی سی ائی مینس ورلڈ کپ ٹی20یواے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا‘ ملک میں وباء کی وجہہ سے یہ ٹورنمنٹ نہیں کھیلا جارہا ہے مگر بی سی سی ائی یو اے ای او ر عمان میں اس ٹورنمنٹ کی میزبانی کرے گا۔

بی سی سی ائی اس کو شاندار پیمانے پر کرانے کی تیاری کررہا ہے“